اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورت کے مطابق دنیا کے گوشے گوشے میں امام زمانہ عَجََّلَ اللہُ تَعالی فَرَجَہُ الشَّریف کی ولادت کے سلسلے میں منعقدہ محافل و تقریبات کی مانند آذربائیجان میں بھی مسلمانوں نے رنگارنگ تقریبات، محافل، اجتماعات، سیمیناروں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا اور مسلمانوں نے مساجد و حسینیات اور دیگر مذہبی اور عوامی مراکز میں اجتماع کرکے اپنے زمانے کے امام عَجََّلَ اللہُ تَعالی فَرَجَہُ الشَّریف کی ولادت پر جشن منایا۔ آذربائیجان کی 90 مساجد اور حسینیات ان تقریبات کے لئے مختص کی گئی تھیں۔دارالحکومت باکو کے ساتھ ساتھ سومقائیت، ماسالی، لنکرانی، گوئے چائے شاماخی، طاؤس، علی بایرامعلی اور ملک کے دیگر شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں جشن میلاد کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔اس رپورٹ کے مطابق گنجہ شہر میں "فرقان دینی سوسائٹی" کے زیر اہتمام "مسجد شاہ عباس" میں 600 علماء اور مفکرین کی موجودگی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آذری قومی ٹیلی ویژن سے بھی امام مہدی موعود عَجََّلَ اللہُ تَعالی فَرَجَہُ الشَّریف کی زندگی اور آپ کے ہاتھوں دنیا میں عدل و انصاف کے قیام کے سلسلے میں مختلف پروگرام نشر کئے گئے اور جشن ہائے نصف شعبان کے شرکاء میں امام علیہ السلام کے بارے میں پمفلت بھی تقسیم کئے گئے۔
..........
/110